• news

عمران خان کیخلاف جنسی سکینڈل کا معاملہ دائرہ اختیار سے باہر ہے ارسلان افتخار کا خط نہیں ملا، مولانا شیرانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل محمد خان شیرانی نے کہا  ہے کہ عمران خان کیخلاف جنسی سکینڈل کا معاملہ دائرہ اختیار سے باہر ہے، ارسلان افتخار کے نام سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، گمنام خط پر کونسل کوئی کارروائی نہیں کر سکتی۔کونسل اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ کے دوران جب ایک صحافی نے سوال کیا کیا عمران خان کے خلاف جنسی سکینڈل بارے آپ کو کوئی خط موصول ہوا ہے اگر ایسا ہے تو اس پر نظریہ کونسل نے کیا تجویز تیار کی ہے جس پر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا اولاً تو ہمیں ارسلان افتخار کا کوئی خط موصول ہی نہیں ہوا، ایک خط کونسل میں ضرور آیا ہے مگر وہ گمنام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن