• news

آزاد کشمیر کے سینئر سول جج کا 8 سالہ بیٹا راولپنڈی سے اغوا ‘ملزم تھانے سے فرار پولیس کارروائی نہیں کر رہی: راجہ یوسف

راولپنڈی(آئی این پی) آزاد کشمیر کے سینئر سول جج راجہ یوسف ہارون کے 8 سالہ بیٹے سعد یوسف کو راولپنڈی میں گلشن اقبال سے اغواء کر لیا گیا۔ راجہ یوسف ہارون کی تعیناتی کورٹ نمبر 1 راولاکوٹ میں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مجھ سے تعاون نہیںکر رہی۔ میرے بیٹے کو پڑوسی نے گلی سے اغواء کیا ۔ پولیس نے مجرم کو حراست میں لے لیا تھا لیکن اگلے ہی دن ملزم ہتھکڑی سمیت پولیس کسٹڈی سے فرار ہو گیا تھا۔ اب پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن