• news

’’اپنا روزگار سکیم‘‘ جنوبی پنجاب کا کوٹہ محض 10 فیصد

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلی سطح کے اجلاس میں صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ’’اپنا روزگار سکیم‘‘ کی منظوری دے دی۔ جنوبی پنجاب کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے ’’اپنا روزگار سکیم‘‘ بذات خود خوش آئند ہے لیکن اس میں جنوبی پنجاب کیلئے 10 فیصد کوٹہ مقرر کرنے کا فخریہ اعلان یہ سوال اٹھاتا ہے کہ کیا آبادی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب صرف 10 فیصد کوٹے کا ہی مستحق ہے؟ کیا لاہور کا نام ہی پنجاب ہے یا پھر لاہور میں ہی سارے بے روزگار نوجوان رہتے ہیں۔ حکومت نے اس مرتبہ تو حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے جنوبی پنجاب کیلئے 10 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے؟ کیا جنوبی پنجاب کا اصولی طور پر یہی کوٹہ بنتا ہے؟ 10 فیصد کوٹہ مقرر کرنے سے تو جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم نہیں ہوں گی۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں بھی لاہور جیسے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے چاہئیں تاکہ وہاں کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو سکے اور حکومت کو خصوصی طور پر شروع کی جانے والی سکیموں کو کامیاب بنانے کیلئے ریکوری پر بھی توجہ دینی چاہئے کیونکہ اربوں روپیہ خرچ کرنے کے بعد ریکوری محض لاکھوں میں ہوتی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن