اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 14 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 14 ممبران کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 3، پنجاب کے 5، کے پی کے کے 4 اور سندھ کے 2 ممبران کی رکنیت بحال کر دی گئی۔