نیب نے پرویز اشرف کے حلقے میں کرپشن سکینڈل کا ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی
اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور گڈ گورننس کے ذریعے ملک سے کرپشن کے ناسور کو اکھاڑ پھینکنے کے لیئے کوئی کسر اْٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا، چیئرمین نیب نے تما م متعلقہ ڈویژن اور ونگز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام انکوائریز اور انویسٹی گیشن کو بلا کسی دبائو اور قانون اور شواہد کے مطابق صرف اور صرف میرٹ کے مطابق حل کیا جائے، ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقہ این اے51کرپشن سکینڈل کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں چار مقدمات کی انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں شاہ دین شیخ، چیف انجیئنرپاک پی ڈبلیو ڈی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔