کیوبن نائب وزیر خارجہ کی سرتاج عزیز طارق فاطمی اور اعزاز چودھری سے ملاقاتیں
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور کیوبا نے دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے کیوبا کے نائب وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے پاکستان، کیوبا تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کاظہار کیا اور کہا کہ دو طرفہ تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔کیوبا کے نائب وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ بعدازاں انہوں نے پاکستان اور کیوبا کے درمیان سالانہ مشاورت کے تیسرے دور میں شرکت کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔