• news

گلگت بلتستان کے آئینی مستقبل کا فیصلہ جلد عوامی خواہشات کے مطابق ہوگا: صدر

گلگت (آئی این پی) صدر  مملکت ممنون حسین نے کہا  ہے کہ گلگت بلتستان کی سرزمین مزید  بے آئین نہیں رہے گی، جلد علاقے کے آئینی مستقبل کا فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق ہوگا، گلگت بلتستان اہم علاقہ ہے اس کے قانونی اور آئینی اختیارات یقینی بنائیں گے‘  آئینی اداروں میں نمائندگی کا مسئلہ بھی جلد  حل ہوجائے گا‘  قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج سے تعاون کرے‘  آخری دہشتگرد کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین سے چار سال کے دوران بجلی کے متعدد منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔ عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے داسو ڈیم کی تعمیر مکمل ہو چکی ہو گی اور دیامربھاشا ڈیم پر کام جاری ہوگا۔ اسی طرح گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر شروع ہو چکی ہو گی اور لاہور کراچی موٹروے پر بھی کافی کام ہو چکا ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوشحالی ہمارا مقدر بن جائے گی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے گلگت میڈیکل کالج اور ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کے خواتین کیمپس قائم کرنیکی بھی ہدایت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن