• news

اوزان کی چیکنگ کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹری قائم کر رہے ہیں: اشفاق سرور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا محکمہ لیبر و انسانی وسائل اوزان و پیمائش کی جدید تقاضوں کے مطابق چیکنگ یقینی بنانے کیلئے 119 ملین روپے سے عالمی معیار کی لیبارٹری قائم کر رہا ہے جس سے الیکٹرک اور ڈیجیٹل آلات کے ذریعے فول پروف اور جدید میکنزم اپناتے ہوئے اوزان و پیمائش کی چیکنگ اور تصدیق ممکن ہو سکے گی انہوں نے یہ بات ادارہ سوشل سکیورٹی میں صوبہ بھر میں اوزان و پیمائش کے حوالے سے محکمہ لیبر و انسانی وسائل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔  راجہ اشفاق سرور نے کہا اوزان پیمائش کے قانون کا نفاذ اور عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے محکمہ محنت پوری تندہی سے فرائض انجام دے۔

ای پیپر-دی نیشن