مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 12790 لاٹ کے سودے 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2876 کی سطح پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 71.8 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 10.5 کروڑ روپے رہی۔