’’یوتھ فارم اردو بازار‘‘ کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری آج ہو گی
لاہور( پ ر ) انجمن تاجران اُردو بازار کے تحت نوجوان تاجروں پر مشتمل ’’یوتھ فورم اُردو بازار‘‘ تشکیل دیا گیا ہے جس کے عہدے داران آج حلف اٹھائیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب آج اُردو بازار میں ہو رہی ہے ۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جناب اعجاز اے ممتاز عہدیداران سے حلف لیں گے۔ حلف اٹھانے والوں میں چیئرمین یوتھ فورم شیخ قاسم عباس،وائس چیئرمین خالد محمود، چیف کوآرڈینیٹر عبدالکریم شیخ، کورآڈینیٹر خالد محمود ، چیف ایڈوائزر عاطف ملک اور ایڈ وائزر ز عمران خالد، حسن سعید، شیخ حسان ، شیخ محمد رضا ، عمران خالد، ملک شاکر، اور وقار عزیز بھٹہ لیگل ایڈوائزر شامل ہیں ۔