نیا ٹیکس شیڈول مسترد، حکومت فوری واپس لے: شیخ حبیب
لاہور (پ ر) فیروز پور روڈ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ حبیب احمد کی زیر صدارت اجلاس فیروز پور روڈ منعقد ہوا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں SRO(608) سیلز ٹیکس کے نئے منظور شدہ شیڈول کو مسترد کر کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے نئے سیلز ٹیکس ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیلز ٹیکس سے تاجروں اور رٹیلرز کو بہت مشکلات کا سامنا ہے جس میں ریٹیلرز پر لاگو ٹیکس اشیاء کی قیمت، جنرل پبلک اور کاروبار پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔