حکومت ادارے فروخت کرنے کی بجائے کنٹریکٹ پر دیدے: شاہد صدیقی
لاہور (کامرس رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی بجائے ان کی مینجمنٹ کنٹریکٹ پر دینے کی تجویز دی ہے انہوں نے کہا کہ 1990ء سے لیکر اب تک جن بڑے بڑے اداروں کی نجکاری ہوئی ان کی کارکردگی کی تفصیل تحقیق کے مطابق نجکاری کا عمل کامیاب ثابت نہیں ہوا۔ مختلف حکومتوں نے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے نعرے تو لگائے لیکن عملاً منافع بخش اداروں کی نجکاری کی گئی نجکاری کے بعد اجارہ داریاں بنی صارفین کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا گیا اور نجکاری سے ملنے والے پیسے کو قرضوں کی ادائیگی کی بجائے حکومتوں نے اسے تن آسانی کیلئے استعمال کیا۔