بجلی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے: ظہیر بھٹہ
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کیے گئے اضافہ کی واپس کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صنعتی ترقی کیلئے انڈسٹریز کو 3ماہ تک گیس کی بندش کا بھی نوٹس لیں اور اس مسئلہ کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئیے انڈسٹریز کومسلسل گیس کی فراہمی کیلئے بھی ہدایات جاری فرمائیں کیونکہ 3ماہ تک گیس کی بندش سے گیس سے چلنے والی انڈسٹریزتباہ ہوجائے گی اور ان کی جانب سے کئے گئے معاہدے پورے نہیں ہونگے جس سے صنعتکاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا ۔انڈسٹریز بند ہونے سے ان میں ملازمت کرنے والے لاکھوں مزدور بھی بے روزگاری کاشکار ہونگے ۔