• news

جنرل راحیل کی انڈونیشیائی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر انچیف سے ملاقات

راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انڈونیشیائی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل موئیل دوکو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دوطرفہ عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے اقدامات پر بات ہوئی۔ دونوں شخصیات نے انسداد دہشت گردی کے شعبہ میں ایک دوسرے کی مہارت سے باہمی طور پر استفادہ کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن