• news

پشاور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر اور فاٹا کے 22 لاپتہ افراد کے کیس عدالت عالیہ کے رجسٹرار کو ریفر کر دئیے

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے 22فاٹا سمیت صوبے بھر سے لاپتہ افراد کے کیسز ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس ریفر کردئیے جن میں سے چھ کیسز سال 2012 جبکہ چھ کیسز 2013 اور بقایا 2014ء کے ہیں ان کیسز میں 2 کیسز مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متعلقہ افراد کو غائب کیا ہے پشاور ہائیکورٹ میں کیسز جمع کرانے والوں میں 8 خواتین درخواست گزار ہیں ان کیسز کی انکوائری ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کرینگے اور مختلف خفیہ ایجنسیوں اور سرکاری اداروں سے متعلقہ افراد کے بارے میں معلومات لینگے جبکہ تین انکوائریاں ہونے پر متعلقہ حکام کے پیش نہ ہونے پر ان کیسوں کو دوبارہ عدالت عالیہ میں چیف جسٹس کی بنچ میں سماعت کیلئے پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن