عوامی تحریک کی جانب سے 72 روز قبل اتارے گئے کیبنٹ بلاک کی عمارت کے دروازے پر 3 پرچم دوبارہ لہرا دیئے گئے
اسلام آباد (آئی این پی) 72 دنوں بعد کیبنٹ بلاک کی عمارت کے دروازے پر 3 قومی پرچم دوبارہ لہرا دیئے گئے‘ دروازے سے عوامی تحریک کے کارکنوں نے دھرنے کے دوران قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیئے تھے۔ جمعرات کو سی ڈی اے ورکرز نے عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمہ کے بعد بحالی ریڈ زون آپریشن کے دوران کیبنٹ بلاک کی عمارت کے گیٹ پر 3 قومی پرچم دوبارہ لہرا دئے ہیں‘ یہ پرچم 72 روز بعد دوبارہ لہرائے گئے‘ اس سے قبل عوامی تحریک کے انقلابیوں نے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم نصب کر دیئے تھے۔