• news

ضابطہ اخلاق تیار، عدلیہ، مسلح افواج، نظریہ پاکستان اسلامی اقدار کیخلاف مواد پیش نہیں کیا جا سکے گا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا میڈیا براڈکاسٹرز و کیبل ٹی وی آپریٹرز کے لئے تیار کئے گئے نئے ضابطہ اخلاق کے تحت اب نظریہ پاکستان یا اسلامی اقدار کے خلاف مواد پیش نہیں کیا جاسکے گا۔ پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلیوں کی کارروائی کی رپورٹنگ کے دوران حذف شدہ حصے نشر نہیں کئے جا سکیں گے۔ شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وزارت اطلاعات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے ایوان کو بتایا نئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اب ‘ عدلیہ اور مسلح افواج سمیت کسی فرد ، مخصوص جماعتوں‘ پاکستان یا اس کے عوام کی توہین آمیز کوئی مواد نہیں دکھایا جاسکے گا۔ کسی مذہب‘ فرقے یا کمیونٹی کے بارے میں توہین آمیز بیان‘ مذہبی فرقوں اور قومیتی جماعتوں کے گستاخانہ بصری و سمعی مواد یا الفاظ سے اجتناب کیا جائے گا‘۔

ای پیپر-دی نیشن