• news

ہمارے مجرم نواز اور شہباز ہیں : سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کی پھانسی تک تحریک جاری رہے گی : طاہر القادری

ہری پور (اے پی اے+ نوائے وقت نیوز) طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر حکومت سے دیت کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مجرم وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت ہے اور شہیدوں کے خون کا بدلہ خون ہوگا۔ ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ لعنت ہے ایسی جمہوریت اور نظام پر جس میں مقتولوں کی ایف آئی آربھی درج نہ ہو اور یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ملزم حکومت کو تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا اختیار حاصل ہو، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہیدوں کے خون سے کوئی شخص غداری نہیں کرسکتا اور ان پر نہ کوئی دیت ہوئی ہے اور نہ ہوسکتی ہے۔ ساری کائنات مل کر بھی ہمیں نہیں خرید سکتی، ماڈل ٹاو¿ن کے شہیدوں پر دیت طے نہیں ہوگی بلکہ خون کا بدلہ خون ہوگا۔ اسلام آباد میں 70 دن کے دھرنوں نے قوم کو بیدار کردیا جس کے نتیجے میں لوگوں کے ذہن اور دل بدل گئے، کروڑوں لوگ انقلاب کے دھرنے کا حصہ بننا چاہتے تھے اس لئے ملک بھر میں دھرنے کو پھیلانے کا اعلان کیا۔ دھرنا انقلاب کا پیغام لے کر شہر شہر جائے گا۔ نظام کا علامتی جنازہ نکال دیا جلد حقیقی بھی نکلے گا، اربوں روپے کی ڈیل کا الزام لگایا گیا ہے۔ الزامات کو مسترد کرتا ہوں، نہ کبھی کوئی ڈیل ہوئی نہ ہو گی، عوام ظلم اور زیادتی کی چھری سے کٹ رہے ہیں، ہم شہیدوں کا خون بیچنے والے نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جے آئی ٹی بنائی جائے جس پر وفاقی اور پنجاب حکومت اثر انداز نہ ہو۔ انقلاب کی بنیاد سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کا خون ہے۔ کہاں ہے آئین اور قانون کی بالادستی، چاہتا ہوں نیا نظام آئے جس میں مظلوموں کو انصاف ملے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر لاہور ہائی کورٹ کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کی پھانسی تک تحریک جاری رہے گی۔ حکومت کی تجاویز ہم نے تسلیم کیں اور نہ مانیں گے۔
طاہر القادری

ای پیپر-دی نیشن