وزیر اعلیٰ پنجاب کا جہلم کی خاتون مریضہ کا مفت علاج کرنے کا حکم
برسلز ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انسانی جذبے کے تحت جہلم سے تعلق رکھنے والی خاتون سعدیہ اصغر کے مفت علاج معالجے کے احکامات صادر کر دیئے گزشتہ روز پاک میڈیا سنٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سعدیہ اصغر کی دل کی بیماری سے آگاہ کیا تھا۔ اور درخواست کی تھی کہ ان کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے ۔