عراق‘ افغان جنگیں ہماری ناکامی ہیں‘ فوجی ان کیلئے تیار تھے نہ انکے پاس اسلحہ....برطانوی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف
لندن (آن لائن) برطانیہ کے سابق فوجی سربراہ جنرل سر پیٹر وال نے کہا ہے کہ فوجی حکام نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی شدت کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ عراق اور افغانستان دونوں ملکوں میں غلطیوں کا ارتکاب ہوا۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سر پیٹر وال نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں افغانستان میں محدود مقاصد حاصل کرنے کے لئے موجود فوجی افرادی قوت کافی تھی ، افغانستان میں دہشتگری کیخلاف جنگ کی شدت کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ فوجی اس مشکل جنگ کے لیے تیار تھے نہ ان کے پاس لڑائی کے لئے درکار اسلحہ تھا۔
برطانوی فوجی سربراہ