انتہائی کم فیس پر فنی تعلیم فراہم کر رہے ہیں: چیئرمین ٹیوٹا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نئے اداروں کیلئے جدید فنی تعاون اورٹریننگ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کراچی سے آنے والے امن ٹیک کے 3 رکنی وفد کے سربراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی بھی موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا کو جدید خطوط سے استوار کرنے کیلئے ملکی و بین الاقوامی اداروں کی معاونت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اداروں میں مستحق طلبہ داخلہ لیتے ہیں۔ ٹیوٹا انتہائی کم فیس پر فنی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔