ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے عملہ کو ایک ہفتہ کی تربیت
لاہور ( کامرس رپورٹر )لاہور سٹاک ایکسچینج کے زیر اہتمام سکیورٹی عملہ اور دیگر سٹاف کو بلڈنگ میں آگ لگنے یا بم دھماکے سے پیدا شدہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورضلعی سول ڈیفنس کے عملہ کے تعاون سے ایک ہفتے کی تربیت دی گئی۔اس دوران عملہ کو آگ بجھانے کے آلات استعمال کرنے اور لوگوں کو بلڈنگ سے نکالنے کیلئے عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔