• news

14 ترقیاتی منصوبوں کے لئے12 ارب15 کروڑ سے زائد کے فنڈ منظور

لاہو ر  ( کامرس رپورٹر)    حکومت پنجاب نے 14 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے  12ارب  15کروڑ  51 لاکھ  73ہزار  روپے کی منظوری دی جن میں مری میں کیبل کار کی تنصیب  اور فیزبلٹی  سٹڈی کے لیے 18 کروڑ  85 لاکھ 20ہزار، خوشاب میں اوچلی لیک و خبیکی کے مقام پر سون ویلی ایکو ٹورزم  کے فروغ کے لیے 20کروڑ7 لاکھ15ہزار روپے،  ڈی جی خان میں کھر تا فورٹ منوروکے مقام پر چیر لفٹ کی تنصیب کے لیے 84کروڑ 97لاکھ26ہزار ، لاہور میں شوکت خانم چوک تا ستو کتلہ کے علاقے میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے 1ارب 67کروڑ20لاکھ روپے،  پنجاب میں گراونڈ واٹر مینجمنٹ  کی مانیٹرنگ اور اور ریگولیشن  کے پی سی ٹو کے لیے 7  کروڑ50لاکھ روپے،  کاہا اور چچڑ کے مقام پر  ایری گیشن زون میں ہل ٹورنیٹس کی  مینجمنٹ کے لیے  3ارب7کروڑ18 لاکھ 62 ہزار روپے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن