• news

ایرانی نائب وزیر خارجہ آج پاکستان آئینگے، سرحدی کشیدگی پر بھی بات ہوگی

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کیلئے ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداﷲ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے بتایا ایران کے نائب وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے پاکستان ایران سرحدی کشیدگی سمیت علاقائی مسائل اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایک اعلیٰ سطح کے ذریعہ نے ایران کے نائب وزیر خارجہ کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ایرانی نائب وزیر خارجہ کا یہ دورہ پہلے سے طے تھا لیکن اس دورے میں پاکستان ایران سرحدی کشیدگی پر بھی بات ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن