• news

نیا ایشیائی بینک علاقائی اور عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کریگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نیا ایشیائی بینک کے قیام کیلئے گزشتہ روز بیجنگ میں پاکستان سمیت 21 ملکوں نے دستخط کئے۔ایشیائی بینک عالمی  سیاست پر گہرے اثرات مرتب کریگا۔جیو پولیٹیکل اور سٹرٹیجک امور کے ماہرین کے مطابق ایشیا کے غریب اور ترقی پذیر ممالک جو عالمی بنک اور آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے لیتے ہیں۔انہیں اپنی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے آسان شرائط پر قرضہ دستیاب ہوسکے گا۔نیا ایشیائی بنک بننے سے امریکہ اور مغرب کے کئی ممالک ناخوش نظر آتے ہیں لیکن ایشیا کے ترقی پذیر ملکوں نے اسکا خیر مقدم کیا ہے۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ مغرب نے نیا نو آبادیاتی نظام دنیا کے ترقی پذیر ملکوں کو معاشی طور پر اپنا دست نگر بنا کر تشکیل دیا ہے جبکہ چین‘ ایشیائی اور افریقی ملکوں کو معاشی غلامی سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن