• news

وزارت عظمیٰ نواز شریف کو مل گئی، عمران میرے میاں بن جائیں،کھلاڑیوں سے مل کر ہسپتال تعمیر کرونگی: اداکارہ میرا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں شریک اداکارہ میرا نے اپنے ہسپتال کی تعمیر کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باسط علی، یونس خان، مصباح الحق اور عمر اکمل بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہو چکے ہیں۔ اب یہ فلاحی منصوبہ ہم مل کر تعمیر کریں گے۔ مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ انہوں نے بحریہ ٹائون کے ملک ریاض سے بھی ہسپتال کی تعمیر میں اپنا کرادا ادا کرنے کی اپیل کی۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نامور کرکٹرز کے ساتھ مل جانے سے ہسپتال کی تعمیر کا کام آسان ہو جائے گا۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی تعمیر کا کام 25 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔ مزید براں اداکارہ میرا نے قذافی سٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر عمران خان سے شادی پر ’’ہاں‘‘ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اب تو عمران کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے کسی کے جذبات مجروح نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب محمد سرور نے ہسپتال کی تعمیر کے لئے قصور میں جگہ دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم بعد میں نجانے کیا ہوا کہ وہ یہ کام نہیں کر سکے۔ مزید براں انہوں  نے وقت نیوز کے پروگرام ’’گیم بیٹ‘‘ میں کہا ہے کہ ہسپتال بنانے کے لئے ایک میچ کا انعقاد ہو گا۔ میچ میں صف اول کے کرکٹرز حصہ لیں گے۔ میچ میں بائولنگ کر کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو آئوٹ کروں گی۔ میرا نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ختم ہو چکی ہے۔ بحالی حکومت کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ مزید براں اداکارہ میرا نے اپنا پاکستان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میرا نے عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ وزارت عظمیٰ میاں نواز شریف کو مل گئی آپ میرے میاں بن جائیں میری شادی کی پیشکش برقرار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن