باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشناک چند دن کے مہمان ہیں: ڈاکٹرز بابا صحتیاب ہونگے: بیٹی
نیویارک (آن لائن) لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دن گزار رہے ہیں تاہم انکی بیٹی حنا کو یقین ہے کہ انکے والد جلد زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔ گزشتہ ہفتے محمد علی کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ مووی آئی ایم علی کے پریمیئر پر جب لیجنڈ باکسر نہیں آئے تو انکی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں آنا شروع ہوگئیں۔ محمد علی گزشتہ 30 سالوں سے اعصابی بیماری کا شکار ہیں۔