• news

چارواہ سیکٹر پر پھر بھارتی فائرنگ گولہ باری‘ دھان کی کٹائی روکدی گئی

پسرور (نامہ نگار) بھارت بارڈر سکیورٹی فورس بی ایس ایف نے گزشتہ روز تحصیل پسرور کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے پھینکنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا بی ایس ایف نے سرحدی گائوں دھمالہ میں اس وقت گولے پھینکے جب کاشتکار دھان کی فصل کاٹ رہے تھے جس پر کاشتکار کھیتوں سے محفوظ مقامات کی طرف چل دیئے۔ بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے زبردست جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی جارحانہ کارروائی کے خلاف سرحدی دیہات چاروہ، بینی، دھمالہ، لدھا گنگ، معراجکے اور باجرہ گڑھی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور کاشتکاروں نے دھان کی فصل کی کٹائی روک دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن