• news

کراچی میں ڈینگی سے ایک اور خاتون چل بسی، پنجاب میں مزید 38 افراد میں وائرس کی تصدیق

کراچی / لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) کراچی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی، ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالی خاتون ایک ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ رواں برس کراچی میں ڈینگی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 11ہوگئی ہے۔ دوسری طرف پنجاب میں مزید 38 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ رواں برس لاہور سمیت پنجاب کے ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں ڈینگی کا سپرے نہیں ہوسکا جس سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ نئے رپورٹ ہونیوالے کیسز میں 36مریضوں کا تعلق راولپنڈی، ایک کا تعلق شیخوپورہ اور ایک کا لاہور سے ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 727ہوگئی ہے جن میں سے 55 کا تعلق لاہور، 44کا شیخوپورہ اور 596کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
ڈینگی وائرس تصدیق

ای پیپر-دی نیشن