جلالپور بھٹیاں: بغیر اجازت گھر سے باہر جانے پر شوہر نے بھائی سے ملکر بیوی کا سر مونڈ دیا
جلالپور بھٹیاں+ حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر کیوں گئی، ظالم شوہر نے بھائی کیساتھ ملکر بیوی کا سر مونڈ دیا۔ جلالپور بھٹیاںکے نواحی گاﺅں پھول چراغ شاہ کے محمد حسن کی بیوی 18سالہ زاہدہ بی بی سودا سلف لینے کیلئے قریبی دوکان پر گئی کہ خاوند گھر آیا اور بیوی کو گھر میں نہ پا کر مشتعل ہو گیا اور زاہدہ کے گھر پہنچنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے بھائی بلال سے ملکر زاہدہ کا بلیڈ سے سر مونڈ دیا۔ تھانہ جلال پور بھٹیاں پولیس نے زاہدہ کی والدہ نور بخت کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم حسن کو گرفتا ر کرلیا۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم حسن کا کہنا تھا کہ میری بیوی کا کردار ٹھیک نہیں تھا۔
سر مونڈ دیا