مہاجر متروکہ سندھ کے وارث ہیں،صوبہ چاہتے ہیں: خواجہ اظہار الحسن
کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ مہاجر متروکہ سندھ کے وارث ہیں اور متروکہ سندھ پر مشتمل صوبہ چاہتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے پاکستان بنایا پھر ہجرت کی اور مہاجر اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لے کر آئے تھے جبکہ سندھ کی ایک کروڑ ایکڑ زمین پر جاگیرداروں کا قبضہ ہے اور وہ سرزمین متروکہ سندھ پر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بسنے والے افغان پاکستان میں مہاجر نہیں پناہ گزیں ہیں جبکہ مہاجر متروکہ سندھ کے اصل وارث ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پہلی مرتبہ اسمبلی فلور پر مہاجر صوبے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہاجروں کی امنگوں کے مطابق صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
خواجہ اظہار الحسن