• news

خشک سالی:دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ کے 150 دیہات کوآفت زدہ قرار

 کراچی(آئی این پی)ریلیف ڈپارٹمنٹ سندھ نے تین اضلاع کے ڈیڑھ سو دیہات کو خشک سالی کے باعث آفت زدہ قراردیدیا ہے۔ریلیف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث معاشی بدحالی اور خشک سالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ڈیڑ ھ سو دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ جن دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ان میں دادو کے تعلقہ میہٹر کے پانچ، خیر پور ناتھن شاہ کے چوبیس، کوٹری کے پندرہ، مانجھند کے ستائیس، سہون کے چھیالیس، تھانہ بولا خان کے اٹھائیس اور ٹھٹھہ کے چھ دیہات شامل ہیں۔
آفت زدہ

ای پیپر-دی نیشن