• news

سندھ میں نئے سیاسی اتحاد کیلئے رابطے بڑھ گئے: ذرائع

کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی) سندھ میں نئے سیاسی اتحاد کے قیام کے لئے سیاستدان کے درمیان رابطے بڑھ گئے۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ نیا اتحاد محرم کے بعد وجود میں آجائے گا اس وقت صلاح ومشورے جاری ہیں اور لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اس دوران پرانے مسلم لیگیوں کو ساتھ ملانے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ قومیت پرست جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے نئے اتحاد کے قیام کے لئے گذشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ اور فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوچکے ہیں۔
سیاسی اتحاد

ای پیپر-دی نیشن