• news

سکھیکی تھانے میں خورشید شاہ کیخلاف مہاجر لفظ کو گالی قرار دینے پر توہین قرآن و رسالت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست جمع

سکھیکی + جلالپور بھٹیاں+ حافظ آباد (نامہ نگاران) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف مہاجر قوم اور لفظ مہاج کو گالی قرار دینے پر حلقہ پی پی 107 کے سابق امیدوار عنصر عباس بھٹی نے تھانہ سکھیکی میں انکے خلاف توہین قرآن و رسالت اور صحابہ کا ارتکاب کرنے پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ عنصر عباس بھٹی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لفظ مہاجر کو گالی قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے مہاجر کے لفظ کر گالی قرار دیکر توہین قرآن، توہین رسالت اور توہین صحابہ کا ارتکاب کیا ہے جس سے درخواست دہندہ اور تمام اہل اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا خورشید شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست جمع

ای پیپر-دی نیشن