• news

عراق : گھمسان کی لڑائی جاری‘ آٹھ فوجی اور داعش کے بیسیوں جنگجو ہلاک

بغداد (اے ایف پی) عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے جرف السخر میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ جنگجو تنظیم داعش کے ساتھ جھڑپوںمیں 8 فوجی اور بیسیوں جنگجو مارے گئے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا جمعہ کے روز سے شروع ہونیوالی جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔ کیپٹن اور میجر نے بھی آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ علاقہ زیارت گاہوں پر جانے والوں کیلئے رکاوٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یاد رہے محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی سخت کرنے کے باوجود عراق بھر میں تشدد واقعات جاری ہیں۔ قصبے کے کچھ حصے کا کنٹرول فوج نے واپس لے لیا ہے۔ صوبائی گورنر صادق مدلول نے بتایا ہم نے جنگجوﺅں کو پیچھے دھکیل دیا اور سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرا دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن