مودی کی صحافیوں سے پہلی ملاقات صرف چائے پی ، سوالوں کے جواب نہیں دئیے تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہوں : مودی
نئی دہلی (اے ایف پی+رائٹر) بھارتی وزیراعظم نے سردمہری ختم کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار صحافیوں سے ملاقات کی جس کا مقصد تعلقات بحال کرنا تھا۔ جب سے بی جے پی برسراقتدار آئی ہے مودی نے کبھی پریس کانفرنس نہیں کی۔ مودی نے کہا کہ میں صحافیوں سے تعلقات مضبوط بنانا چاہتا ہوں اور آپ سے اکثر ملاقات کروں گا۔ مودی نے صحافیوں کے ساتھ چائے پی مگر سوالوں کے جواب نہیں دئیے۔ حکومت کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے سوالات نہ لینے پر ہدف تنقید بنایا جاتا ہے۔ مودی نے ابھی تک اپنا سرکاری ترجمان بھی مقرر نہیں کیا۔
مودی/ملاقات