• news

عمران خان 100 دھرنے بھی دے دیں وزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے‘ طاہر اشرفی

 اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان 100 سال بھی دھرنے میں بیٹھے رہیں وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن پر ہونے والا خودکش حملہ افسوسناک ہے تاہم مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑا ہوتا ہے اور وہی بچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کو واضح کردے‘ ہم ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے باشندے ہیں اور سب کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم ہماری مفاہمت کی پالیسی کو کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں بھارت پر یہ واضح کر دینا ہوگا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے نہیں تو پھر عالمی برادری سے رابطہ کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن