• news

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں زیرعلاج قتل کا ملزم فرار‘ پولیس نے معاملہ 3 دن دبائے رکھا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پمز ہسپتال میں زیرعلاج قتل کا ملزم فرار ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قتل کا ملزم شفیق تین دن پہلے فرار ہوا۔ پولیس نے معاملہ دبائے رکھا۔تفتیشی ملزم کے فرار سے لاعلم نکلے، ذرائع کے مطابق ملزم ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے فرار ہوا اور بیرون ملک جا چکا ہے، شہزادہ ٹاؤن پولیس تھانہ کی حدود میں شفیق نے راجہ ندیم کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن