• news

بارشوں سے بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری، پنجاب، سندھ میں سردی بڑھ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)بارشوں سے بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ،پنجاب، سندھ میں سردی کی شدت میں روز روز اضافہ ہونے لگا،بلوچستان کے بہت سے مقامات پرسردی بڑھ گئی،سرد ہوائوں کے چلنے سے صبح اور شام کے اوقات میں شہریوںکو مشکلات کا سامنا،ملکہ کوہسار مری میں سردی بڑھ گئی۔ گلگت، سکردو، استور، دیامر، ہنزہ نگر اور دیگر بالائی علاقوں میں   درجہ حرارت مزید کم ہونے لگا۔ غذر کے بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ میدانی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے۔ پنجاب، سندھ میں سردی کی شدت میں روز روز اضافہ ہونے لگا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، سرگودھا، راولپنڈی، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، اس دوران ژوب، بنوں اورگوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن