• news

عمران دھرنے کا مقصد حاصل نہ کرسکے، فیس سیونگ کا موقع بھی گنوایا

اسلام آباد (مقبول ملک/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک گزشتہ ہفتے سے اپنا دھرنا ختم کرکے جاچکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے مقاصد کے حصول تک دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مقاصد کیا ہیں اور وہ انہیں کیسے حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ قابل بحث معاملہ ہے۔ 14 اگست کو جب دونوں جماعتوں نے ڈی چوک میں دھرنا شروع کیا تو ان کا مقصد وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومتوں کا خاتمہ تھا مگر وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ عوامی تحریک نے محرم کا حوالہ دیکر دھرنا ختم کیا ہے مگر عمران ابھی بیٹھے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی دو رائے نہیں کہ نہ صرف وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے بلکہ انہوں نے فیس سیونگ کا موقع بھی گنوایا۔ اس حوالے سے یہ رائے پائی جاتی ہے کہ عمران خان بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے لوگوں کو متحرک رکھنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں ان الیکشن میں پارٹی کامیاب ہو۔

ای پیپر-دی نیشن