• news

نئی دہلی: شاہی مسجد کے امام احمد بخاری کو زندہ جلانے کی کوشش

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد شاہ  بخاری پر گذشتہ شام نماز مغرب کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے نامعلوم نوجوان نے حملہ کردیا اور تیل پھینک کر انہیں زندہ جلانے کی کوشش کی تاہم حملے میں سید احمد بخاری محفوظ رہے اور نمازیوں، لوگوں اور محافظوں نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ مشرقی دہلی کے ایک علاقے میں 3 روز سے ہندو مسلم فسادات کے باعث سخت کشیدگی برقرار ہے۔سید احمد بخاری حملے میں محفوظ رہے۔ ان پر حملہ کرنے والے کا نام کمال الدین اور اسکی عمر 30 سال سے زائد ہے جو مغربی بنگال کا رہائشی ہے۔ دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن