واہنڈو: جھولا بناتے رسی گلے میں لپٹ گئی، 9 سالہ بچہ دم گھٹنے سے ہلاک
واہنڈو(نامہ نگار) کمسن بچہ رسی سے جھولا بنانے کی کوشش میں درخت سے لٹک کر جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں مہہ چھٹہ کے رہائشی محمد عرفان کے 9سالہ بیٹے احد نے جھولا جھولنے کیلئے گھر میں موجود درخت سے رسی باندھی اور جیسے ہی نیچے اتر نے لگا رسی اسکے گلے کے ساتھ لپٹ گئی جس سے وہ دم گھٹنے سے موقع پرجاں بحق ہو گیا ۔