• news

مشیر خزانہ سندھ مراد شاہ ضمنی الیکشن لڑیں گے، وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ سیہون شریف سے الیکشن لڑنے پر تیار ہو گئے۔ مراد علی شاہ کہتے ہیں دوہری شہریت ختم کر دی، سرٹیفکیٹ مل گیا، آبائی حلقہ سیہون سے الیکشن لڑونگا۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ کے بیٹے مراد علی شاہ کو ضمنی الیکشن کے ذریعے رکن اسمبلی منتخب کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی نے مراد علی شاہ کو سیہون شریف سے الیکشن لڑانے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ پی پی میں اس حوالے سے چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، بااثر پی پی ارکان سندھ اسمبلی نے لابنگ شروع کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے مراد علی شاہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ 2013ء کے انتخابات میں پی ایس 73سیہون سے منتخب عبدالنبی شاہ مستعفی ہو گئے۔ عبدالنبی شاہ کا کہنا ہے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا، مستعفی رکن عبدالنبی شاہ مشیر خزانہ مراد علی شاہ کے قریبی رشتے دار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن