• news

جھنگ: شہدا کربلا کے فلیکس اتارنے پر مجلس وحدت المسلمین کا احتجاج، دھرنا

جھنگ (نامہ نگار) مقامی پولیس کی طرف سے اہلبیت اور شہدا کربلا کے حق میں لگائے گئے فلیکس بینرز اتارنے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کا احتجاج، دھرنا دیکر ایوب چوک کو بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی اہل تشیع تنظیموں کی طرف سے اہلبیت اور کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چوکوں میں آویزاں فلیکس بورڈ کو گزشتہ رات پولیس کی طرف سے اتار لیا گیا۔ اطلاع پر سینکڑوں کارکن شہر کے مرکزی چوک میں جمع ہو گئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ مقامی پولیس نے مخالف فرقہ کے دباﺅ میںآ کر ہمارے بینرز اتارے۔ اگر پولیس نے فلیکس دوبارہ واپس نہ لگائے تو احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ تاہم اعلی حکام کے نوٹس لینے پر مطلوبہ بینرز اور فلیکس پولیس کی طرف سے واپس کردیئے گئے جس پر احتجاجی مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔
جھنگ / دھرنا

ای پیپر-دی نیشن