• news

اسلامک یونیورسٹی میں اسرائیلی سٹال بغیر اجازت لگایا گیا‘ انتظامیہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے اعتراف کیا ہے کہ یونیورسٹی میں اقوام متحدہ کے خواتین ماڈل 2014ءکے عنوان سے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی چند طالبات نے اسرائیل کا بھی ایک سٹال لگایا لیکن ان طالبات نے یہ سٹال یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے نہیں لگایا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں اسرائیل کا سٹال لگانے کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے۔جونہی انتظامیہ کے نوٹس میں یہ حقیقت لائی گئی تو پروگرام کو منسوخ کردیا گیا۔انتظامیہ نے اسرائیل کا سٹال لگانے کے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرنے حکم دیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کے شروع میں اسرائیلیوں کے خلاف کئی قرارداد منظور کی گئیں۔ ایک قرارداد میں غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی کھلے الفاظ میں مذمت کی گئی۔اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے اسرائیل کے سٹال کا کوئی دورہ نہیں کیا۔

اسرائیلی سٹال

ای پیپر-دی نیشن