• news

مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں مولانا سلیم اللہ، علامہ ساجد نقوی اور سراج الحق کا نام بھی شامل

اسلام آباد (آن لائن) مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں مولانا سلیم اللہ خان، علامہ ساجد نقوی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔ مذہبی معاملات میں تینوں شخصیات پورے ملک میں ممتاز حیثیت رکھتی ہیں۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ، مصر کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد محمد الطیب، ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای 50 صف اول کے ناموں میں شامل ہیں۔ مسلم دنیا کی 500 بااثر افراد کی فہرست کے مذہبی معاملات کے باب میں پاکستان کی تین مذہبی رہنما بھی شامل ہو گئے۔
بااثر شخصیات

ای پیپر-دی نیشن