• news

عمران شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے الزامات لگا رہے ہیں: وزرا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ عمران خان بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عمران خان شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے الزامات لگا رہے ہیں، دھرنوں کی وجہ سے اہم ممالک کے سربراہوں کے دورے ملتوی ہوئے۔ من گھڑت الزامات سے سرمایہ کاروں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ بغیر ثبوت دھاندلی کے واویلے سے انتخابات کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی۔ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حمایت پر فخر الدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر بنے۔ آزاد الیکشن کمیشن، نگران حکومت میں شفاف انتخابات کرائے گئے، عمران خان کی اشتعال انگیز سیاست کو تمام جمہوری قوتوں نے رد کردیا۔ 14 اگست کے دھرنے کی طرح عمران کا 30 نومبر کا شوشہ بھی فلاپ ہوگا۔
وزرا/ عمران

ای پیپر-دی نیشن