• news

پولیو‘ ڈینگی‘ کانگو‘ ایبولا وائرس چیلنج بن گیا آئی ایم بی سفارشات پر غور کیلئے وفاقی حکومت نے آج اجلاس بلا لیا

اسلام آباد (آئی این پی) پولیو، ڈینگی، کانگو اور ایبولہ وائرس کے ممکنہ خطرہ سے نمٹنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کےلئے چیلنج بن گیا، پولیو کے عالمی ادارے نے پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کو این ڈی ایم اے کے سپرد کرنے کی سفارش کر کے وزارت قومی صحت اور ای پی آئی کے خلاف چارج شیٹ عائد کر دی، وفاقی حکومت نے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) کی سفارشات پر غور کرنے کےلئے ہنگامی اجلاس (آج) طلب کر لیا، وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے آئی ایم بی کی پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے خدمات کی قدر کرتے ہیں، آئی ایم بی پولیو کے خاتمہ کا طریقہ کار بتائے انتظامی امور میں مداخلت نہ کرے، ہم زمینی حقائق سے آگاہ ہیں، آئی ایم بی کی سفارشات سے کہیں زیادہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ایبولا وائرس کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کےلئے محدود وسائل کے باوجود امریکہ سے زیادہ اقدامات کئے ہیں، ائر پورٹس، سی پورٹ اور بارڈرز پر سکریننگ کی جا رہی ہے۔
سفارشات/ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن