فیول ایڈجسٹمنٹ، ستمبر کیلئے 52 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری
اسلام آباد(ایجنسیاں + نوائے وقت نیوز) نیپرا نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ماہ ستمبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر کیا جائے گا نیپرا کے مطابق ستمبر میں ڈیزل پر بجلی 20 روپے فی یونٹ پیدا کی گئی جبکہ آر ایف او پر 15 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین سے آئندہ ماہ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔ اضافہ کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔ اضافہ سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف پانی و بجلی کے وزیر مملکت چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں 52 پیسے فی یونٹ کے اضافہ سے قوم پر براہ راست کوئی اثرات نہیں پڑیں گے۔ نیپرا خودمختار ادارہ ہے، قیمتیں بڑھا سکتا ہے۔ وزارت میں سمری آئیگی تو فیصلہ کریں گے۔