• news

کبڈی ورلڈکپ کیلئے مردوخواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری


 لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی ورلڈ کپ 2014ء کی تیاری کے سلسلہ میں پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی کے مردوخواتین کے کھلاڑیوں کیمپ گذشتہ روز بھی جاری رہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے کیمپس میں ٹریننگ کی۔ہیڈ کوچ غلام عباس بٹ کی نگرانی میں دونوں ٹیموں نے پریکٹس کی، ٹرینر محمد صدیق نے کھلاڑیوں کو فٹنس سے متعلق ایکسرسائز کرائی اور کھلاڑیوں کو بتایا کہ کس طرح سے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کیمپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوچز کھلاڑیوں پر بہت محنت کر رہے ہیں کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ ورلڈکپ کا تاج سر پر سجا لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن